کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ، 2470 کی حالت تشویشناک

Share this story

 اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 724 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 426 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں اب تک اس وائرس کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 90 ہزار 168 ہوگئی ہے۔

مزید 2 ہزار 729 افراد میں تشخیص

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 729 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 ہوگئی ہے۔

کہاں کتنے مریض

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ اسی صوبے میں ایک لاکھ 92 ہزار 735 ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 26 ہزار 526 ، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، بلوچستان میں 17 ہزار 696، اسلام آباد میں 34 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 620 ہے۔

مزید 71 افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 71 افراد کی جانیں لے لی لیں ، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 8724 ہوگئی ہے۔

کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں

اب تک پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 320 ہے۔ سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، بلوچستان میں 173 ، اسلام آباد میں 358، آزاد کشمیر میں 188 جب کہ گلگت بلتستان میں اس وبا سے 98 مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

45 ہزار 124 فعال کیسز

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض اس وبا سے نجات پا چکے ہیں، جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 45 ہزار 124 ہے۔ جن میں سے 2470 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

This article originally appeared on Express News

Share this story