گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، عالمی ادارہ صحت

Share this story

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع دی ہے، جس میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 237،743 کا اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ کی رپورٹ کے مطابق ، سب سے زیادہ اضافہ امریکہ ، برازیل ، ہندوستان اور جنوبی افریقہ میں ہوا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق نئے کیسز کا سابقہ ریکارڈ ١٢ جولائی کو 230،370 تھا، جبکہ جولائی میں اموات کا ریکارڈ مستحکم اور اوسطا 5،000 یومیہ سے کم رہا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ، عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز جمعہ کے روز 14 ملین کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس نے اس بیماری کے پھیلاؤ میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، جس نے سات مہینوں میں 590،000 سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے۔

Share this story

Leave a Reply