گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے دو لاکھ 43 ہزار نئے کیسز رپورٹ، اموات 5 ہزار سے زیادہ

Share this story

امریکہ 61، برازیل 55 اور بھارت 48 ہزار نئے کیسز کے ساتھ پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر، سب سے زیادہ 1192 اموات برازیل میں ہوئیں، جب کہ امریکہ میں گنتی 982 رہی۔

عالمی وبا کے متاثرین کی دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی، اموات کا گراف 6 لاکھ 34 ہزار سے آگے نکل گیا۔

جنوبی ایشیا میں سب سے متاثرہ ملک بھارت بن گیا جہاں اموات 30 ہزار 600 سے بڑھ گئیں۔ مہلک وائرس نے جمعرات کو 755 زندگیاں نگل لیں۔

اموات کے لحاظ سے میکسیکو آج دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا جہاں 790 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ میکسیکو میں جمعرات تک 41 ہزار سے زیادہ افراد مہلک وبا کی نذر ہو چکے ہیں۔ اس ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہے۔

COVID-19 Pakistan – Charts and Statistics

COVID-19 Global – Charts and Statistics

براعظم افریقہ کا سب سے متاثرہ ملک جنوبی افریقہ بن گیا ہے جہاں جمعرات کو 13 ہزار نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔ جنوبی افریقہ میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ امریکہ میں ہوئے ہیں جن کی تعداد پانچ کروڑ 14 لاکھ ہے۔ اس کے بعد دو کروڑ 60 لاکھ کے ساتھ روس ہے جب کہ تیسرے درجے پر بھارت ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1763 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 32 اموات ریکارڈ پر آئیں۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ، جب کہ مجموعی اموات 5761 ہیں۔

More on this story from VOA Urdu

Share this story

Leave a Reply