اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم شہر شہر قریہ قریہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
Youm-e-Istehsal is being observed on 5th of August. The day marks 365 days of Indian military siege of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir.#CountdownToYoumeIstehsalhttps://t.co/iDtV8b8Go9 pic.twitter.com/H8Ko41iqBx
— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 2, 2020
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یوم استحصال کے سلسلے میں کشمیر یکجہتی واک کنونشن سنٹر سے روانہ
واک میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت۔#YOUM_E_ISTEHSAL#EndIllegalSiegeofKashmir#EndPersecutionofKashmiris#KashmirSiegeDay#IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/Ve9HuYEr5o— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 5, 2020
ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔
وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے لیئے ریلی۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز قیادت کر رہے ہیں۔ https://t.co/XwChFTomPQ
— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 5, 2020
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کنونشن سنٹر سے نکلنے والی واک میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی کنونشن سنٹر سے نکلنے والی واک میں شرکت۔#YOUM_E_ISTEHSAL#EndIllegalSiegeofKashmir#EndPersecutionofKashmiris#KashmirSiegeDay#IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/KvaGCb9Wzo
— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 5, 2020
ریلی سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ “5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، گزشتہ سال اس دن بھارت نے ایک بار پھر تمام تر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں”۔
5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، گزشتہ سال اس دن بھارت نے ایک بار پھر تمام تر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں۔
علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر#یوم_استحصال#یوم_استحصال_کشمیر #IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/lN1el2nmMd— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 5, 2020
کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف نے سکھر تک ٹرین مارچ کیا، شرکا کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعظم نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا انشااللہ وہی حقیقی نقشہ بنے گا۔
مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی منقسم کشمیری خاندانوں نے بھارت کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا آزادی مانگنے پر بھارت نے کشمیر میں قتل عام کیا، بھارتی ظلم و جبر کو نہ روکا گیا تو خونی لکیر توڑ دینگے، آج مقبوضہ کشمیر پہلے سے بھی زیادہ لہو لہو ہے، کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے۔
کشمیر پر منعقدہ خصوصی ویبینار میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پر امن بات چیت کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں۔
Today, I say to Kashmiris: Your inalienable right of self-determination has been recognized. pic.twitter.com/v613vUKeWD
— Pakistan Permanent Representative to UN (@PakistanPR_UN) August 4, 2020
کشمیری جدوجہد ایک جائز اور قانونی جدوجہد ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خوداردیت کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
Mr. Modi has closed all doors to dialogue and a peaceful settlement of the Jammu & Kashmir dispute through a free and fair Plebiscite held under the auspices of the United Nations: Ambassador Munir Akram @PakistanPR_UN speaking at the webinar, Kashmir: A year under Siege pic.twitter.com/aDnH0wZKAu
— Pakistan Mission to the UN, NY 🇵🇰🇺🇳 (@PakistanUN_NY) August 4, 2020
یوم استحصال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آپ کی تکالیف کا احساس ہے، کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم سے دنیا بے خبر نہیں، نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاؤن جھیلنے پر مجبور ہیں۔
یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی ویڈیو پیغام
آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔#YOUM_E_ISTEHSAL#EndIllegalSiegeofKashmir#IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/9tTHGpS5Jh— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 5, 2020
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا، وزیراعظم بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے، کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا، غاصبوں کو غلط فہمی کہ جبر سے کشمیریوں کی آواز دبالیں گے،4 ماہ کے لاک ڈاؤن سے دنیا کی چیخیں نکل گئیں۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ٹویٹ کیا کہ “5 اگست کا دن دنیا کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جب فاشسٹ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتےہوئے وہاں طویل ترین کرفیو نافذکیا، 365 دنوں سے لاکھوں معصوم کشمیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی کاشکار ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہےگی”۔
5 اگست کا دن دنیا کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جب فاشسٹ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتےہوئے وہاں طویل ترین کرفیو نافذکیا، 365 دنوں سے لاکھوں معصوم کشمیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی کاشکار ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہےگی۔#Kashmir#5AugustBlackDay#OneYearSeige pic.twitter.com/5fXbX8YC6K
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 4, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ “آج تاریخی دن ہے نیاسرکاری نقشہ مملکت پاکستان، پاکستانیوں وکشمیریوں کی ترجمانی کرتاہے۔ پاکستان کانیا سرکاری نقشہ کشمیریوں کےاصولی مؤقف کی تائید وفاشسٹ ہندوستان کےغاصبانہ اقدامات کی نفی ہے، ہندوستانی میڈیا کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر ہندوستان کےہاتھ سےگیا”۔
آج تاریخی دن ہے نیاسرکاری نقشہ مملکت پاکستان، پاکستانیوں وکشمیریوں کی ترجمانی کرتاہے۔ پاکستان کانیا سرکاری نقشہ کشمیریوں کےاصولی مؤقف کی تائید وفاشسٹ ہندوستان کےغاصبانہ اقدامات کی نفی ہے، ہندوستانی میڈیا کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر ہندوستان کےہاتھ سےگیا۔ #NewMap 🇵🇰✌️ pic.twitter.com/6FfQhIc891
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 4, 2020
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وادی کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 5 اگست یوم استحصال پر خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا-
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا وادی کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 5 اگست یوم استحصال پر خصوصی ویڈیو پیغام ۔۔۔ #KashmirSiegeDay pic.twitter.com/O92IOMI0Cv
— MORA (Official) (@MORAisbOfficial) August 4, 2020