یو این مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ، بھارت کے انکار کوپاکستان نے مسترد کر دیا

Share this story

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا معاملہ، پاکستان نے بھارت کا موقف مسترد کر دیا۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوزکے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یواین مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سے بھارتی انکار مسترد کرتےہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا مجرمانہ فعل سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ مبصرین کی سکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی گاری پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتاہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ 2003 کی جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

ترجمان پاکستان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کام کرنے دے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی  اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے کے لیے جانے والے یواین مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے تھے جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کر کےبحفاظت راولاکوٹ پہنچایا تھا۔

Share this story