Jirga Politics

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12547
    Syed Muhammad
    Moderator

     فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ان حالیہ قیاس آرائیوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ سیاسی امور میں مداخلت کے حوالے سے فوج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ خفیہ رابطے ہیں۔

    انہوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کی طرف سے ایک نجی نیوز چینل پر کی گئی قیاس آرائیوں کے جواب میں کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فوج کے کردار کو بدنام کرنے والے لوگوں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کی سب سے بڑی ذمہ داری وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کسی بھی سیاسی رہنما کے ساتھ بالواسطہ رابطے کی اطلاعات کی واضح تردید کی۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر تبصرے اور کسی ثبوت کے بغیر انہیں فوج سے جوڑنا انتہائی نامناسب بات ہے اور ایسی تمام افواہیں اب ختم ہونی چاہیں۔

    • This topic was modified 2 weeks, 5 days ago by admin.
    • This topic was modified 2 weeks, 5 days ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.