• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11596
    Aliya Sultan
    Participant

    لاہور: پاکستان کی معروف ترین شاعرہ پروین شاکر کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے ،  پروین شاکر کے چاہنے والوں نے اس اہم موقع پر مشاعروں کا اہتمام کیا ہے ، اور سوشل میڈٰیا پر پروین شاکر کے اشعار اور غزلیں شئیر بھی کی جارہی ہیں ۔

    محبتوں اور خوشبوؤں کو شعروں میں ایک خاص انداز کے ساتھ ڈھالنے والی شاعرہ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھی۔

    پروین شاکر نے کم عمری میں ہی شاعری میں قدم رکھ دیا تھا، پروین شاکر کے والد کا نام سید شکار حسین تھا ، جبکہ ان کے نانا حسن عسکری نے انہیں ادبی دنیا میں متعارف کروایا تھا ، 

    پروین شاکر کی خوش قسمتی تھی کہ شاعری کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں انہیں احمد ندیم قاسمی جیسے نامور ادیپ کی سرپرستی نصیب ہوئی ، ان کی معروف کتابوں میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی ، ماہ تمام شامل ہیں ، پروین شاکر تعلیمی دور کے اوائل سے ہی اردو مباحثوں اور مختلف علمی و ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہی ہیں ، تعلیم مکمل کرنےکے بعد نو سال شعبہ تعلیم و تدریس سے منسلک رہیں۔

    میں ریحام خان سے پیسے نکلواؤں گا، زلفی بخاری کا بڑا اعلان

    انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشبو کی شاعرہ کےنام سے بھی جانا جاتاہے ، پروین شاکر نے اردو غزل کی رومانوی کیفیت کو نسوانی آہنگ سے نوازا اور ان کی پہلی ہی کتاب خوشبو کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

    پروین شاکر کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس بھی ملا ۔ پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئی تھیں ۔ 

    مگر ان کےالفاظ اور ان کا شاعری کا انداز ابھی تک ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں موجود ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.