Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11238
    Syed Muhammad
    Moderator

    بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے زیر تربیت اہلکاروں کی تربیت سے پاکستان میں ایوی ایشن سیکورٹی کا معیار بہتر ہوگا۔

    انہوں نے ہفتے کے روز کراچی میں 48ویں بیسک ایوی ایشن سیکورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس ایف کے ٹرینرز کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور فورس میں خواتین کی شرکت کی تعریف کی۔

    وزیر داخلہ کا اِمیگریشن سے متعلق امور میں بہتری لانے کا عزم

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹرینرز اور ان کے خاندانوں کی مبارکباد دی اور پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    بعد میں بری فوج کے سربراہ نے پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

    چین کی راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی

    انہوں نے کراچی میں امن واستحکام برقرار رکھنے میں سندھ رینجرز کے کردار کی تعریف کی اور ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    بری فوج کے سربراہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.