Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12363
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاس آؤٹ کیڈٹس کی تربیتی معیار کی تعریف کی اور ادارے کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کی میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری نائب وزیر اعظم ، وزیردفاع خالد بن محمد العتیہ اور قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی ہے۔

    ملاقاتوں میں خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قطرمیں تعلقات برادرانہ اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    قطری قیادت نے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور قطر نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.