- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزوں سمیت ملک میں داخلے کے اجازت نامے کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔
یو اے ای نے مارچ میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجرا معطل کردیا تھا۔اب حکومت کے فیصلے کے تحت غیرملکی سیاح ابو ظبی سمیت تمام امارتوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔
یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق سیاحتی ویزوں کی بحالی کا مقصد ریاست کو سیاحتی شعبے اور قومی معیشت کی بحالی میں مدد دینا ہے۔تاہم ابھی ورک پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں شامل امارت دبئی نے پہلے ہی سات جولائی سے غیرملکیوں کو سیاحتی ویزوں کا اجرا شروع کررکھا ہے۔
@adphc_ae to provide awareness notices at entrances to residential units with self-quarantine cases, as part of efforts to limit the spread of the virus and increase community awareness on physical distancing measures. pic.twitter.com/hsfZJWY36V
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) September 18, 2020
ابوظبی نے گذشتہ ہفتے کووِڈ-19 سے بچاؤ اور بین الاقوامی مسافروں کے قرنطین میں رہنے کے لیے رہ نما ہدایات جاری کی تھیں۔ابو ظبی میڈیا دفتر کے مطابق تمام آنے والے مسافروں کو 14 روز تک الگ تھلگ رہنا ہوگا اور برقی بریسلٹ پہننا ہوگا تاکہ ان کی نقل وحرکت کا پتا چلتا رہے۔
اگر کسی غیر ملکی زائر کا ابوظبی میں دو ہفتے سے کم عرصہ قیام کا ارادہ ہے تو اس کوبھی قرنطین میں رہنا ہوگا۔ اگر کوئی مسافر تنہا رہتا ہے تو اس کو گھر ہی میں قرنطینہ میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ایک ہی خاندان کے افراد اگر اکٹھے سفر کررہے ہیں تو وہ ایک ہی گھر میں قرنطین میں رہ سکتے ہیں۔
تاہم اگر حکام نے ان کی اقامت گاہ کو نامناسب پایا تو انھیں کسی ہوٹل میں یا حکام کی جانب سے مہیا کردہ جگہ پر منتقل ہونے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔
ابوظبی کے مرکز صحت کے مطابق جس مکان یا عمارت میں لوگ قرنطین میں رہیں گے تو اس کے بیرونی دروازے پر انھیں اس بابت عوام کے کے انتباہ کے لیے ایک نوٹس آویزاں کرنا ہوگا۔
This article originally appeared on Al-Arabiya.net
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use