• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18277
    Farhan Khan
    Participant

    ابوظبی کی اتحاد ایئرویز ایئربس اور بوئنگ کو دیے گئے اربوں ڈالر کے جہازوں کا آرڈر منسوخ کرسکتی ہے۔

    یہ بات اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی ڈگلس نے بدھ کو طیاریوں کی ڈیلیوری کی تاریخوں پر غیر یقینی صورت حال اور وبا سے صنعت کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

    ٹونی ڈگلس نے ایئربس اے 320 نیو اور بوئنگ 777 ایکس طیاروں کے بارے میں بتایا کہ ان کے مینوفیکچرر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ وہ کب ڈیلیور ہونے والے ہیں اور یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ یہ کب بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ ان جہازوں کا آرڈر دیے ہوئے ایک دہائی گزر چکی ہے۔

    اتحاد ایئربس اے 350 اور بوئنگ 787 ڈریم لائنر جیٹ طیاروں کی وصولی جاری رکھے گا، جن کے بارے ٹونی ڈگلس نے کہا کہ یہ ایئرلائن کی ریڑھ کی ہڈی بن جائیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.