Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12792
    Syed Muhammad
    Moderator

    نئی دہلی — بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف تین ماہ سے سراپا احتجاج کسان تنظیموں نے 27 فروری کو ایک بار پھر ملک بھر کے کسانوں کو دارالحکومت نئی دہلی کے داخلی راستوں پر جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

    بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو تین ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ کسانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ تحریک رفتہ رفتہ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اترپردیش سے نکل کر دوسری ریاستوں میں بھی پھیلنے لگی ہے۔

    اتوار کو پنجاب کے ضلع برنالہ میں کسانوں نے ایک ریلی نکالی۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس میں تقریباً سوا لاکھ افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ 27 فروری کو دہلی کی سرحد پر بڑی تعداد میں پہنچیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو کسانوں نے نئی دہلی کے لال قلعے پر دھاوا بول دیا تھا اور قلعے کی فصیل پر ‘نشان صاحب’ اور اپنے پرچم لہرا دیے تھے۔ اس واقعے کے بعد درجنوں کسانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.