• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12477
    Aliya Sultan
    Participant

    ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے ہیرو عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی بتادی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق عامر خان فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اب انہوں نے فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ بھی اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی خاطر کیا ہے۔

    عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ موبائل فون کے بہت زیادہ عادی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی نجی اور پیشہ وارانہ زندگی متاثر ہو رہی ہیں۔ تاہم وہ نہیں چاہتے کہ کوئی ان کے کام اور نجی زندگی کے درمیان آئے لہٰذا انہوں نے دسمبر میں لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپناموبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران عامر خان موبائل فون قطعی استعمال نہیں کریں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.