• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7849
    Shaista Khan
    Participant

    کراچی: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک کے پاکستانی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ میں لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
    رمضان المبارک میں پاکستان میں پی ٹی وی سے نشر کئے جانیوالے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو ملک میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے جبکہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بلجیک کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔ ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

    مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس میں حلیمہ سلطان کی تعریف کی جارہی ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اداکارہ کو خوش آمدید کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan) on

    خیال رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan) on

    چند روز قبل ایسرا بلجیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی حالیہ بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں  مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.