Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11070
    admin
    Keymaster

    دبئی: سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو ای ایم کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے اب ایئر لائنز اور ٹریول اینڈ ٹورزم کے دفاتر کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کے سلسلے میں ملک کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔

    ارطغرل غازی کے بعد وزیراعظم کی ایک اور ترک ڈرامہ دکھانے کی تجویز

    اس سے قبل دونوں ممالک نے تاریخی ابراہام معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں اماراتی اور اسرائیلی شہریوں کے لئے باہمی ویزا چھوٹ کے معاہدے کی دستوری توثیق تک اماراتی اور اسرائیلی شہریوں کے لئے سفری سہولت فراہم کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

    “خطے میں استحکام اور سلامتی” کے لئے ستمبر میں ابراہیم معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے لاجسٹک ، ثقافت ، تعلیم ، سائنس اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.