- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
تل ابيب: اسرائیل میں بجٹ منظوری کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی جس کے بعد عام انتخابات آئندہ سال مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یاریو لیون نے ٹی وی پر پارلیمان کے تحلیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو گزشتہ رات 12 بجے تک پارلیمنٹ سے بجٹ بل پاس کرانا تھا تاہم ناکامی پر پارلیمان تحلیل ہوگئی۔
اسرائیل مراکش تعلقات: جیرڈ کشنر اسرائیلی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے
میڈیا رپورٹ کے مطابق بجٹ بل کے حق میں 47 اور مخالفت میں 49 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ گزشتہ 2 سالوں میں یہ چوتھی بار ہوا ہے کہ جب اسرائیلی حکومت کو عام انتخابات کا اعلان کرنا پڑا، اسرائیلی قانون کے مطابق پارلیمان کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے جس کے بعد اب مارچ میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
حکومت بنانے کے 100 دن بعد بجٹ کو منظور کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست تھی۔ تاہم Knesset نے آخری تاریخ 23 دسمبر تک ملتوی کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.