- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months, 3 weeks ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
اسرائیل اور کسی عرب ریاست کے مابین ویزا فری انٹری کا معاہدہ اس نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔
پاک جرگہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے وزیر اعظم بنجمین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات عبید حمید التائیر (Obaid Humaid Al Tayer) منگل کو ملاقات کریں گے، جس کے تحت شہری ویزے کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان سفر کر سکیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی ٹریژری سکریٹری اسٹیون منوچن (Steven Mnuchin) ان معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے موجود ہوں گے جن میں ویزا فری معاہدے کے علاوہ ہوائی سفر، سرمایہ کاری کے تحفظ اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرا کے مابین مزید ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use