• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18442
    Shahid Masood
    Participant

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے اہم نکات کے حل کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کئے بغیر خطہ ایک اور ہلاکت خیز تشدد کے خطرات سے دوچار رہے گا۔ یہ بات مشرق وسطی امن عمل کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے Tor Wennesland نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ Wennesland Tor نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ فریقین فلسطینی علاقوں میں تشدد کو کم کریں اورا سرائیلی بستیوں کی تعمیر سمیت یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اداروں کے استحکام کو لاحق شدید مالیاتی اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.