• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14877
    Shahid Masood
    Participant

    اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے میں فلسطین کے سینئر عسکری کمانڈر حسام ابو حربید کو شہید کردیا ہے۔

    یہ تشدد دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے’ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تشویش اور فائر بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبوں کے باوجود خطے میں کئی برسوں میں ہونے والی شدید مخاصمت کے ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

    آج غزہ شہر میں ایک کار پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق فضائی حملوں اور گولہ باری کے آغاز کے بعد سے اب تک اٹھاون بچوں اور چونتیس خواتین سمیت دوسو ایک افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.