• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 1 day ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8467
    Syed Muhammad
    Moderator

    ویب ڈیسک – اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب Quneitra کے علاقے میں شامی فوج کی تین چوکیوں کونشانہ بنایاہے۔

    شام کے سرکاری خبررساں ادارےSANAکی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے ٹینک شکن گائیڈڈمیزائلوں سے چوکیوں کونشانہ بنایاجس سے دوفوجی زخمی ہوگئے۔

    اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آخری مرحلے میں اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور 1973 میں شام کی اس پر واپس قبضہ کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی اور سنہ 1981 میں اس کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر اپنا علاقہ قرار دے دیا تھا۔

    گزشتہ 52 سال سے یہ علاقہ عالمی سطح پر متنازع ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس علاقے پر اسرائیل کے قبضہ کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔

    شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر گئیر پیڈرسن نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ سکیورٹی کونسل اس پر بہت واضح ہے کہ گولان کی پہاڑیاں شامی علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق یہ شامی کی سرحدی سالمیت کا معاملہ ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.