- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ابو ظہبی: اسرائیل نے آئندہ ماہ تک عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے آئندہ سال جنوری تک متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانے کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سفارتخانہ کا افتتاح رواں ماہ دسمبر کے آخر میں کردیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے ایک اسرائیلی وفد گزشتہ ہفتے عرب امارات کے دورہ پر تھا جہاں سفارت خانہ کے لیے جگہ کا معائنہ کیا گیا تاہم ابھی جگہ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ سفارتی مشن پوری دنیا میں سب سے بڑا ہوگا تاہم سفارت خانہ اور قونصل خانہ واقعی میں بہت بڑے ہوں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانہ واشنگٹن، لندن اور ماسکو میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کی طرح بڑا ہوسکتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں لاکھوں کی تعداد میں صحرائی ٹڈیوں کی آمد، حرم کلاک ٹاور بھی چھپ گیا
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں فریقین کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات قائم کیے جانے تھے بلکہ اسرائیل نے جواب میں کہا ہے تھا کہ وہ مغربی کنارے کے بہت بڑے رقبے پر اسرائیل کے توسیعی عمل کو بھی روک دے گا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.