Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15031
    Zaid
    Moderator

    اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں آج اور کل لاک ڈاؤن ہے، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی۔

    محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق لاہور میں ہفتہ اور اتوار تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن سنٹرز، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس کھلی رہیں گی۔

    شہر کے تمام ہوٹلوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاہور کے اہم تجارتی مرکز ہال روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، اغطم کلاتھ مارکیٹ، موتی بازار، رنگ محل دیگر اندرون شہر کی مارکیٹ بند رہیں گی۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا رش بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بھی ہفتہ وار لاک ڈاؤ ن کے تحت بازار بند ہیں۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ ہوٹل رات 12 تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز، پٹررول پمپس اور کریانہ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.