• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10397
    Syed Muhammad
    Moderator

    کوالالمپور: اسلام مخالف مواد کے خلاف ترک صدر کے بعد ملائیشیا کے دبنگ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد بھی میدان میں آ گئے۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے فرانس کے خلاف شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان سے نہیں لگتا کہ وہ مہذب ہے۔

    ٹویٹر پر ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے لکھا کہ فرانسیسی صدر نے ایک غصیلے فرد کے عمل کا الزام پوری امت مسلمہ پر تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لحاظ سے مسلمانوں کو بھی اب حق پہنچتا ہے کہ وہ فرانس کو تاریخی جرائم کی سزا دیں۔

    مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ فرانس نے اپنی تاریخ میں لاکھوں مسلمانوں کو قتل کیا مگر مسلمانوں نے قصاص کے قانون پر عمل کرتے ہوئے فرانسیسیوں سے بدلہ نہیں لیا۔

    فرانسیسی صدر نےدہشت گردوں کے بجائے اسلام پرحملہ کرکے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی، وزیراعظم

    سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا قانون کسی کی توہین کا حق نہیں دیتا۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر کوئی فرد کسی دوسرے شخص کو جا کر برا بھلا کہنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ مغرب اپنی اقدار ہم پر تھوپنے کی کوشش نہ کرے اور مغرب کا یہ عمل مسلمانوں کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے۔ مغرب اپنے مذہب سے تو دور ہو چکا ہے مگر انہیں دوسرے مذاہب کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

    واضح رہے اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی دبنگ انداز میں کہا تھا کہ اسلام مخالف مواد سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا “طلع البدر علینا”۔ 

    گستاخانہ خاکے، ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا ’’طلع البدر علینا‘‘: ترک صدر

    This article originally appeared on Neo News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.