• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12811
    Farhan Khan
    Participant

    امریکہ : بدنام زمانہ اسمگلر الچیپو گزمین کی اہلیہ کو بھی منشیات فروشی کے الزام میں ڈیلیس ایئرپورٹ  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایما پر الزام ہے کہ  الچیپو کی گرفتاری کے بعد چرس، کوکین، ہیروئن اور دیگر منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کاروبار سنبھال لیا تھا۔ الچیپو گزمین کی اہلیہ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کرانے میں مدد کی۔ جو کہ 2016 میں دوسری بار گرفتار ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ایما انیس کارونیل بیرس کی بیٹی ہیں جو کہ منشیات اسمگل کرنے والے سینالوا کارٹل کا اہم رکن تھا۔ ایما نے الچیپو گزمین کیساتھ2007 میں شادی کی تھی۔ تاہم 2019 میں الچیپو گزمین پر منشیات کی اسمگلنگ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ حکومت میکسیکو نے سال 2020 میں الچیپو کو شمالی میکسیکو کے قیدخانے سے ملک بدر کرکے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔ تاہم اب اسمگلر الچیپو گزمین کو امریکا کی محفوظ ترین جیل میں رکھا گیا ہے۔ کیونکہ الچیپو نے ایک میل لمبی زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے میکسیکو کے سخت ترین قیدخانے سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.