• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 weeks ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9456
    admin
    Keymaster

    ٹیسٹ بیڈ اسپیس شٹل انٹرپرائز، جس کا نام افسانوی اسٹارشپ کے نام پر رکھا گیا، کے سامنے اسٹار ٹریک کے اداکاروں اور تخلیق کار جین روڈن بیری۔

    پاک جرگہ (ویب ڈیسک) اسٹار ٹریک ایک امریکی میڈیا فرنچائز ہے جو 1960 کی سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز اسٹار ٹریک سے شروع ہوا تھا، جسے جین روڈن بیری نے تخلیق کیا تھا۔ 

    وہ سلسلہ ، جسے اب اکثر “The Original Series” کے نام سے جانا جاتا ہے، 8 ستمبر 1966 کو ڈیبیو ہوا ، اور این بی سی پر تین سیزنوں کے لئے نشر ہوا۔ 

    اس نے 23 ویں صدی میں یونائیٹڈ فیڈریشن آف پلانٹس کے تیار کردہ اسٹار شپ یو ایس ایس انٹرپرائز کی مہمات کو فولو کیا- یہ خلائی مشن “ان دیکھی دنیاؤں کو تلاش کرنے، نئی زندگی اور نئی تہذیب ڈھونڈنے کے لئے ، بہادری سے وہاں جانے کے لیے تھا جہاں اب تک کبھی کوئی نہیں گیا”۔ 

    اسٹار ٹریک کا خالق روڈن بیری، سی ایس فورسٹر کے Horatio Hornblower ناولوں ، جوناتھن سوئفٹ کے Gulliver’s Travels اور ویگن ٹرین جیسے ٹیلی ویژن پروگراموں سے متاثر تھا۔

    نو ٹیلیویژن سیریز اور ایک شارٹ فارم سیریز اسٹار ٹریک کی بڑی تعداد کو تشکیل دیتی ہے- اوریجنل سیریز ، انیمٹڈ سیریز ، نیکسٹ جنریشن ، ڈیپ اسپیس نائن ، وائیجر ، انٹرپرائز ، ڈسکوری ، شارٹ ٹریکس، پیکارڈ اور لوئر ڈیکس۔ 

    Original Series, Animated Series, Next Generation, Deep Space Nine, Voyager, Enterprise, Discovery, Short Treks, Picard and Lower Decks

    مجموعی طور پر ان تمام ٹی وی سیریز کی 780 قسطیں اور 36 سیزن بنتے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.