• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13376
    Syed Muhammad
    Moderator

    برطانیہ کے ایک اسکول میں استاد کی جانب سے طلباء کو رسول اکرم ﷺ کا نامناسب خاکہ دکھانے پر والدین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس کے بعد استاد کو معطل کردیا گیا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیٹلے گرامر اسکول میں استاد کی جانب سے طلباء کو لیکچر دینے کے دوران آخری پیغمبر محمد ﷺ کے نامناسب خاکے کا استعمال کیا۔ جس پر بچوں کے والدین کی جانب سے اسکول کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔

    والدین کی جانب سے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو برطانوی حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول ٹیچر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    دوسری جانب بیٹلے گرامر اسکول کے ہیڈماسٹر گیری کیریبل نے مسلم کمیونٹی سے معافی مانگتے ہوئے واقعے میں ملوث استاد کو اسکول سے معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    اسکول ہیڈ ماسٹر گیری کیریبل نے مزید کہا کہ ’ہم نے کورس میں شامل یہ سب فوری طور پر پڑھانے سے روک دیا ہے‘۔

    This article originally appeared on Samaa TV

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.