• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15491
    Shaista Khan
    Participant

    گابورون: جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق بوٹسوانا دنیا میں ہیروں کی کان کنی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں سے دو ہفتے قبل دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔ اس ہیرے کا حجم 1098 قیراط ہے۔ اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا 2015 میں بوٹسوانا سے ہی دریافت ہوا تھا جس کو 2017 میں 53 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ حجم کے اعتبار سے آج تک کا سب سے بڑا ہیرا سنہ 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.