Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #16179
    Syed Muhammad
    Moderator

    افغانستان میں حکومتی فوج طالبان کیخلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کررہی ہے۔

    افغانستان میں حکومتی فوج میدانِ جنگ میں نقصانات میں اضافے کے بعد کابل اور دیگر بڑے شہروں ، سرحدی گزرگاہوں اور اہم بنیادی ڈھانچے پر مشتمل زیادہ حساس علاقوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے طالبان کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہی ہے۔افغان اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر خطرناک حکمت عملی ملک پر طالبان کے قبضے کو یقینی بنا دے گی مگر یہ ایک عسکری ضرورت ہے۔کیونکہ خطے میں پھیلی ہوئی افغان فوج صوبائی دارالحکومتوں کے نقصان سے بچانے کے لئے کوشاں ہے ۔امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملے نے کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت دارالحکومت کابل جیسے بڑے آبادی کے مراکز کو بچانے کیلئے ضلعی مراکز سے انخلاء کیا جائے گا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل KENNETH MC KENZIE نے کہا کہ افغانوں کو احساس ہے کہ انہیں یکجا ہونا ہو گا کیونکہ بکھر کر دفاع کرنے کا نتیجہ ہر جگہ سے پسپائی ہو گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.