- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ ہفتے سے اسلام آباد میں افغانستان پر دو روزہ امن کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ جمعرات کے روزسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوالوںکے جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے افغانستان سے وفود جمعے سے آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن‘ پاکستان کے مفاد میں ہے کیونکہ ہمسایہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کا پاکستان کی اپنی سیکورٹی پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراتفری پیدا کرنے والوں کو افغانستان میں سیکورٹی کی خلیج سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان نے کئی عشروںسے تیس لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے اور ہمارے لئے مزید مہاجرین کو پناہ دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و خوشحالی کے لئے علاقائی اقتصادی سرگرمیوں اور روابط کی بڑی اہمیت ہے جن کا تعلق براہ راست افغانستان میں امن سے ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان‘ لوگوں کی سرحد پار آمدورفت میں سہولت کے لئے افغانستان کے ساتھ چمن‘ سپن بولدک سرحد دوبارہ کھولنا چاہتا ہے۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.