- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
افغانستان کے صوبوں زابل اور قندھار میں آج مہلک دھماکوں میں سات افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر آج کابل میں ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے سابق ٹی وی اینکر یما سیواش سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع کے سابق اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جسے عین اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب وہاں سے سینٹرل بینک کی گاڑی گزر رہی تھی۔ کار میں سوار تینوں افراد بینک ملازمین تھے۔ اینکریما سیواش نے بھی حال ہی میں بینک میں ملازمت حاصل کی تھی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ
سینٹرل بینک کے میڈیا کورآرڈینیٹر عصمت اللہ کوہسار نے بتایا کہ دھماکے میں ڈپٹی منیجر آپریشن احمد اللہ انس اور ڈرائیور امین بھی جاں بحق ہوگئے۔ بینک کی کار ان ملازمین کو دفتر لانے اور گھر لے جانے کیلیے استعمال ہوتی تھی۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ ماہ سے افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چند روز قبل کابل یونیورسٹی پر حملے میں 25 طلبا جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.