Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11371
    Syed Muhammad
    Moderator

     

    افغانستان میں جمعہ کے روز صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں ایک بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور بارہ سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خیزمواد ایک موٹرسائیکل پر نصب کر کے اسے آغوجان گاؤں کے قریب پارک کیا گیا تھا جہاں پر لوگ ایک تقریب میں شرکت کیلئے جمع تھے۔ اس تقریب میں قرآن پڑھا جا رہا تھا۔

    مسلمان کیساتھ شادی کرنیوالی ہندو لڑکی کے ظلم کی داستان رقم 

    افغان وزیر داخلہ طارق افغان کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ جمعے کے روز ہونے والے اس دھماکے میں جو افراد ہلاک ہوئے، ان میں سے اکثر کی عمریں 18 برس سے کم تھیں۔

    طالبان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

    بم دھماکے میں کابل کے ڈپٹی گورنر ہلاک، گارڈز زخمی

    اس علاقے کا کنٹرول طالبان کے پاس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کسی ایسے بارودی گولے میں ہوا جو پھٹا ہوا نہیں تھا۔ دھماکے کی زد میں آنے والے کچھ افراد ناکارہ بم اور دوسرے ہتھیار بیچ رہے تھے۔

    ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.