Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11984
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکے اور صوبے نیمروز میں افغان فورسز کے فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق اتوار کو کابل میں پیش آنے والے ایک واقعے میں وزارت داخلہ کی ‘نیشنل پبلک پروٹیکشن فورس’ کے ترجمان ضیا ودان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہو گئے۔

    حکام کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    اس حملے کی ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ تاہم افغان صدر نے الزام لگایا ہے کہ اس کارروائی کی منصوبہ بندی طالبان نے کی۔

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.