Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10202
    Shahid Masood
    Participant

    جلال آباد (ویب ڈیسک): افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے  باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔

    چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.