Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7869
    Zaid
    Moderator

    قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح اور ہمارے پرامن ہمسائیگی کے ویژن کا اہم ترین حصہ ہے۔

    انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستحکم تعلقات دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ دوطرفہ پارلیمانی، تجارتی اور اقتصادی اشتراک عمل سے موجودہ برادارانہ تعلقات مزید مستحکم ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر ہمسایہ ممالک ہیں جو مذہب، ثقافت اور تاریخ کے بندھن میں منسلک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان وسطیٰ ایشیاء کیلئے راستہ ہے تاہم معاشی سرگرمیوں میں تعاون سے دونوں ملکوں میں خوشحالی آسکتی ہے۔

    خصوصی نمائندے محمد صادق خان نے سپیکر کو پاکستان آنے کے خواہشمند طلبا، تاجروں اور مریضوں کو ویزے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.