Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11034
    Syed Muhammad
    Moderator

    “میں اس وقت سنچریاں بناتا تھا جب تم پیدا تک نہیں ہوئے تھے” شاہد آفریدی

    اطلاعات کے مطابق افغان کھلاڑی نوین الحق اور محمد عامر میں میچ کے دوران شدید تلخ کلامی ہوئی۔

    افغان کرکٹر نوین الحق میچ کے دوران پاکستانی مایہ ناز بولر محمد عامر سے مستقل بدکلامی کرتے رہے، کیونکہ عامر نے انہیں باؤنڈری کے لئے غلطی سے ٹکر مار دی۔ سبھی کینڈی ٹسکرز کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی نوین الحق کو بدسلوکی سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنا بیہودہ سلوک جاری رکھا اور میچ کے دوران مسلسل بڑبڑاتا رہا۔ 

    یہ معاملہ میچ کے آخر تک نہ رکا اور بلآخر میچ کے بعد شاہد آفریدی  نے غصے سے نوین سے پوچھا “کیا ہوگیا ہے؟”- اس کے بعد نوین الحق نے آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی۔

    آخر کار ٢١ سالہ نوجوان جذباتی کرکٹر کو شاہد آفریدی نے آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں یاد دلایا کہ “میں اس وقت سنچریاں بناتا تھا جب تم پیدا تک نہیں ہوئے تھے”۔

    Afghan cricketer Naveen-ul-Haq was constantly bugging and abusing Muhammad Amir as Amir struck him for a boundary. All…

    Posted by Cricket Pakistan on Monday, November 30, 2020

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.