- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبے درست سمت میں گامزن ہیں اور ان پر تیز رفتاری سے کام جاری رہے گا۔
سیکرٹری منصوبہ بندی اور ترقی مطہر نیاز رانا سے منگل کے روز اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان طویل دوستی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں برادر ممالک کے ویژن کا نتیجہ ہے جو روایتی کاروباری لین دین سے بالاتر ہے اور دوطرفہ تعاون اور دونوں کے مفاد میں مشترکہ اہداف کے صدیوں پرانے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اور اس کے حوالے سے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے بارے میں پیشرفت سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.