• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12490
    Shahid Masood
    Participant

    اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل میں ٹھوس پیشرفت کے بعد جاری افغان امن عمل سے واپسی ایک المیہ ہوگا۔

    یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے افغانستان کے لئے رواں سال کے امدادی منصوبے کے بارے میں عالمی ادارے کے اعلی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد کہی۔

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں امن کا واحد راستہ سیاسی حل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بار ہا کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں اور اس کا صرف ایسا سیاسی تصفیہ قابل عمل ہے جس میں افغانستان کے تمام سیاسی دھڑے شامل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے اس عزم سے بھی آگاہ کیا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک پر حملے کیلئے القاعدہ، داعش اور دوسرے عالمی دہشتگرد گروپوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دی جائیگی۔

    پاکستانی مندوب نے افغان تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ پرتشدد واقعات میں بتدریج کمی لانے اور ان کی مکمل خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔

    منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کاسا ۔1000 اور تاپی گیس پائپ لائن سمیت علاقائی روابط کے منصوبوں کی تکمیل اور افغانستان سے تجارت میں سہولت کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.