Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15120
    Zaid
    Moderator

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعہ طلب مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے جو گزشتہ سات دہائیوں سے سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے میں موجود ہیں۔

    انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر سے بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال میں مماثلت پائی جاتی ہے اور دونوں علاقوں کے محکوم عوام کو سنگین قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور کوئی بھی اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امیدکرتا ہے کہ اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ میں اس کی بحالی کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا حل ممکن ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کی ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسے جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا موقف اس کے منشور اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دس ارب درخت لگانے کے سونامی منصوبے، قرضوں میں نرمی کے اقدام اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.