- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاکستان شاہینز کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہوئے ہیں۔امام الحق کو کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن کے دوران گیند لگی۔ ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔
سعودی عرب میں ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے انسانی پیروں کے نشان مل گئے
امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4روزہ میچ 17دسمبر سے 20 تک وہینگری میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا4 روزہ میچ کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے16رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر ہوں گے۔
نامعلوم افراد کاحملہ، اینکر اقرار الحسن شدید زخمی ہو گئے
عمران بٹ، ذیشان ملک، شان مسعود، عابد علی، اظہرعلی، یاسرشاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فوادعالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ دانش عزیز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
آرمی چیف نے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس میں خواتین کی شمولیت کو سراہا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سےآؤٹ ہوئے ہیں۔
بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے۔ تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.