Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10142
    admin
    Keymaster

    عالمی بینک کے سابق چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر نے پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات کو سراہا(فوٹو، انٹرنیٹ)

    واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لارنس ہینری سمرز (لیری سمرز) کی جانب سے پاکستان کی کورونا کے خلاف حکمت عملی کی تعریف کی گئی ہے۔

    امریکی ٹی وی چینل سی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیری سمرز نے کہا کہ امریکہ کی کووڈ 19  کو قابو کرنے میں ناکامی ناقابل تصور ہے، اگر امریکہ پاکستان کی طرح اس عالمی وبا سے نمٹتا تو 10 ٹریلین ڈالر (10 ہزار ارب ڈالر) کی رقم بچائی جاسکتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ٹیسٹنگ کی رفتار کو ہنگامی طور پر بڑھانا ہوگا۔ اس وقت شرح سود صفر ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فنڈز موجود ہیں، سب سے زیادہ خطرہ ان فنڈز کو خرچ نہ کرنے سے ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ اکنامک فورم بھی پاکستان کے کرونا کے خلاف اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں۔ 

    پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے کورونا بحران کے دوران تاریخی اقدامات سے نہ صرف قیمیتی جانوں کو بچایا بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔ 

    ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے پاکستان کی کورونا حکمت عملی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر چیلنجز کو کامیابیوں میں بدل سکتی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.