Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #17623
    Shahid Masood
    Participant

    امریکا،جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے بحری بیڑوں نے خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔جاپان کی خبر رساں ایجنسی نے جاپان بحری سیلف ڈیفنس فورسز  ایف ایس ڈی ایف کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ 4 ممالک کے قائم کردہ ‘کواڈ اتحاد’ نے “مالابار 2021” مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایم ایس ڈی ایف کے مطابق مشقوں میں امریکی بحری بیڑے کا جوہری پاور سے چلنے والا ایئر کرافٹ کیرئیر ‘کارل ونسن’، آسٹریا کا ایک فریگیٹ، بھارت کا ڈسٹرائر اور جاپان کے دو بحری جہاز شامل ہیں۔جاپان کابینہ کے ڈپٹی ہیڈ سیکریٹری کیہارا سیجی نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشقیں “آزاد اور کھلے انڈو۔پیسیفک ” ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چاروں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ان مشقوں کو انڈو پیسیفک علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے خلاف ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پہلی مالابار مشقیں بھارت اور امریکا کے بحری بیڑوں کی شرکت سے 1992 میں کی گئیں اور 2015 میں جاپان بھی ان مشقوں میں شامل ہو گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.