- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے امریکہ میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی بندش کا فیصلہ دو ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل 31 دسمبر کو مستقبل کا لائحہ عمل آنے تک بند کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائن اورکمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے وقت مانگا تھا۔
ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوٹل میں مختلف ایئر لائن کا عملہ قیام کرتا ہے۔ ہوٹل کو 31 اکتوبر تک بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔
نیویارک: پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی یونین اورملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی پہلی قسط کل ادا کردی جائے گی۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان فیصلہ کرچکی ہے کی اس اہم قومی اثاثے کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس اہم قومی اثاثے کو بہترطریقے سے چلانے اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اس کی حیثیت میں تبدیلی لائی جائے گی۔
1924 سے قائم روزویلٹ ہوٹل کا شمارامریکہ کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ہوٹل امریکہ اور دنیا کے مہنگے ترین علاقے مین ہٹن نیویارک میں واقع ہے۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use