• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14945
    Farhan Khan
    Participant

    امریکہ بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانوں کے سامنے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک ، مشی گن ، ہوسٹن ، ٹیکساس ، لاس اینجلس اور کیلی فورنیا میں سفارتخانوں کے سامنے سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور اسرائیلی حملوں اور جوبائیڈن انتظامیہ کی تل ابیب کیلئے حمایت کیخلاف مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آزاد فلسطین ، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور مزاحمت کریں گے کے نعرے درج تھے غزہ میں ظالمانہ فضائی حملوں کے بعد دنیا بھر میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے گئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 217 فلسطینی شہید اور پندرہ سو زخمی ہوچکے ہیں

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.