› Jirga › International
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
November 4, 2020 at 6:10 am #10482
Shahid Masood
Participantواشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد فسادات کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتخابی نتائج کے بعد ممکنہ فسادات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی جبکہ نیشنل گارڈز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن، نیویارک سمیت کئی شہروں میں کاروباری مراکز کو بھی لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
Tense election in the us: national guards took to the streetshttps://t.co/lSjReP1GLn
— Somag News (@somagnews) November 3, 2020
دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ دوبارہ انتخابات جیتنا ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے۔
صدارتی امیدار جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے کے دورے کے موقع پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پیچھے لے کر چلے گئے ہیں اور اب پر امن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں گے اور اگر میں جیت گیا تو امریکہ کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔
اس سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دو سوئنگ ریاستوں نیوڈا اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی میں ممکنہ طور پر فراڈ اور غلط استعمال کا امکان ہے جبکہ ان دونوں ریاستوں کے موجودہ گورنرز ڈیموکریٹس ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین نومبر کو ہی ہونا چاہیے اور کسی کو ہفتوں پہلے ووٹ پول کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جوبائیڈن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا چاہتے ہیں۔ جوبائیڈن ہوشیار آدمی نہیں ہیں بلکہ وہ ڈمی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جوبائیڈن صدارتی انتخاب جیت گئے تو چین امریکہ کا مالک بن جائے گا۔
Extra fencing going up at the White House on the eve of Election Day. pic.twitter.com/HIWjBJewuT
— Yamiche Alcindor (@Yamiche) November 3, 2020
This article originally appeared on Hum News
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.