Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13527
    Farhan Khan
    Participant

    واشنگٹن: واشنگٹن میں ایک شخص نے کیپٹل ہل کے باہر کھڑی رکاٹوں کے ساتھ کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دو پولیس آفیسرز زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد کیپٹل ہل کمپلیکس کو بند کردیا گیا۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکاوٹوں کے ساتھ کار ٹکرانے والے ملزم کو گولی مار کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیپٹل کے قریب چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ کیپٹل پولیس نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی نے دو یو ایس سی پی آفیسرز پر گاڑی چڑھا دی۔

    امریکی پولیس کے حکام نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ایک آفیسر کو پولیس کار میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دوسرے کو ایمرجنسی طبی کارکنان اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

    واقعے کے بعد کیپٹل ہل کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور عملے کو بتایا گیا ہے کہ وہ اندر آسکتے ہیں اور نہ ہی باہر جا سکتے ہیں۔

    Source: Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.