• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11506
    admin
    Keymaster

    امریکہ نے منگل کے روز شام کی خاتون اوّل عاصمہ اسد، ان کی برطانیہ میں مقیم والدین اور دیگر افراد پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خیراتی اداروں کو طاقت کے استحکام اور اپنے ملک کی ظالمانہ خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے کوششوں کو روکنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ صدر بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اور 17 دیگر افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں عائد کرنے کے تنیجے میں شامی حکومت اور اس کے غیر ملکی حمایتیوں پر دباؤ مزید بڑھے گا۔

    برطانیہ: پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر بھارتی چینل کو20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

    سیزر ایکٹ کے تحت پابندیوں میں محترمہ عاصمہ اسد، اس کے رشتہ دار، شام کے ملٹری انٹلیجنس کے کمانڈر جنرل کیفاہ مولہم (General Kifah Moulhem)، اور اس ملک کے مرکزی بینک کے علاوہ شامی جہاز سازی ، تعمیر ، پلاسٹک اور مال بردار کمپنیوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

    مسٹر پومپیو نے کہا ، “عاصمہ الاسد نے حکومت کی جانب سے معاشی اور سیاسی طاقت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی ، جس میں اس کے نام نہاد خیراتی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کا استعمال بھی شامل ہے”۔

    لندن کے ہیرڈز مال میں بے دریغ پیسے خرچ کرنے والی خاتون سپریم کورٹ میں کیس ہار گئیں

    امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ خاتون اوّل کے خاندان کو برطانیہ میں بلیک لسٹ کیا جائے گا، جن میں ان کے والدین فواض اخراس (Fawaz Akhras)، سحر اوتری اخراس (Sahar Otri Akhras) کے علاوہ فراس اخراس، اییاد اخراس اور دیگر شامل ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.