• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12294
    Shahid Masood
    Participant

    امریکی ایوان نمائندگان نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف رواں ماہ کیپٹل ہل میں بغاوت پر اکسانے کے الزامات کے حوالے سے مواخذے کے نکات باضابطہ طورپر سینیٹ کو بھجوادیئے ہیں۔

    ایوانِ نمائندگان کے ارکان پیر کی شام سینیٹ چیمبر میں آئے اور انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف دفعات پر مبنی دستاویزات پیش کی۔

    سینیٹ میں سابق صدر کو مجرم ٹھہرانے یا انہیں الزامات سے بری کرنے کی کارروائی آٹھ فروری سے شروع ہو گی۔

    یاد رہے کہ سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹرائل ایسے موقع پر شروع ہو رہا ہے جب سینیٹ میں صدر جو بائیڈن کی کابینہ کے ارکان کی منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔

    سابق صدر کو مجرم ٹھہرانے کے لئے ڈیمو کریٹس کو ری پبلکن پارٹی کے 17 سینیٹرز کی حمایت درکار ہو گی۔ مگر ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنے ری پبلیکن اراکین مواخذے کے حق میں ہیں۔ بعض ری پبلکن سینیٹرز نے ٹرمپ کے صدارتی دفتر میں نہ ہونے کے بعد مواخذے کی کارروائی شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.