• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9380
    Syed Muhammad
    Moderator

    واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی سینیٹ نے تین سوبلین ڈالرزمالیت کا کورونا امدادی بل مسترد کردیا ہے۔

    ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

    پیش کردہ بل کی منظوری کے لیےسینیٹ میں60 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ بل کی حمایت میں 52 اور مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

    امریکی ایوان نمائندگان نے پانچ ماہ قبل کورونا سے نمٹنے کے لیے 500 ارب ڈالرز کے پیکیج کی منظوری دے دی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس سے پہلےتین کھرب ڈالرز بھی منظور کیے جا چکے تھے۔

    ایوان نمائندگان سے منظور کردہ رقم اسپتالوں میں سہولیات اور چھوٹے کاروباروں کو سہارا دینے کے لیے استعمال ہوگی۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ حکومت رقم حقدار لوگوں پر خرچ کرنے اور اس میں خوردبرد روکنے کو یقینی بنائے۔

    امریکی سینیٹ نے اس سے قبل بھی اتفاق رائے سے 484 بلین امریکی ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.