- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’کورونا امدادی بل‘‘ پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا امدادی بل پر انتخابات کے بعد بات چیت کریں گے اور انتخابات جیتنے کے فوری بعد بڑا بل پاس کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمت گر گئی۔
دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کا منتظر ہوں تاہم امید ہے کہ تمام پروٹوکول کا خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب بھی کورونا ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے اور ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثہ 15 اکتوبر کو ہونا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان مباحثہ ہوا تھا جو بدنظمی اور تکرار کی نذر ہو گیا۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use