• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10837
    Shahid Masood
    Participant

    فلسطین میں درجنوں افراد نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے آئندہ دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔

    رملہ کے قریب مغربی کنارے کے شہر البیراہ میں مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اور انگریزی اور عربی میں بینرز لہراتے ہوئے دورے کی مذمت کی۔

    ادھر مقبوضہ علاقے میں باڑاور بستیوں کی تعمیرکے خلاف پاپولر کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبداللہ ابورحمہ نے ایک بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف امریکی اقدامات رکوائیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے ان کی مددکریں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.